عمران کے اقتدار نہ سنبھالنے تک دلہا کا شادی نہ کرنے کا اعلان

پیر 11 اگست 2014 15:05

عمران کے اقتدار نہ سنبھالنے تک دلہا کا شادی نہ کرنے کا اعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اگست 2014ء)کپتان کا گھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ،پکڑ دھکڑ سے بچنے کیلئے کارکن لاہور پہنچنا شروع لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر آزادی مارچ کی تیاریاں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک دلہا شادی منسوخ کرکے زمان پارک پہنچ گیا ۔ عامر کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان اقتدار نہیں سنبھالتے شادی نہیں کروں گا ۔

آزادی مارچ کا دن قریب آتے ہی لاہور میں عمران خان کا گھر تیاریوں کا مرکز بن گیا ہے ۔ اہم قائدین نے زمان پارک میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ۔پکڑ دھکڑ سے بچنے کیلئے دوسرے شہروں سے کارکن بھی تین روز پہلے ہی پہنچ گئے ہیں ۔ کارکنوں کی آمد کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ کےباہر شامیانے اور کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کچھ کارکن اپنی موٹر سائیکلیں بھی ساتھ لائے ہیں ۔

اور تو اور ایک دلہے میاں بھی اپنی شادی منسوخ کرکے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔ کوٹ ادو کے عامر کا کہنا ہے کہ جب تک ن لیگ کی حکومت کا خاتمہ نہیں ہوتا شادی نہیں کرونگا ۔ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے بھی عمران خان کے گھر کے باہر سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ واک تھرو گیٹ نصب کرکے خار دار تار بھی بچھا دی گئی ہیں ۔

کپتان کا گھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ،پکڑ دھکڑ سے بچنے کیلئے کارکن لاہور پہنچنا شروع

لاہور (دنیا نیوز ) لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر آزادی مارچ کی تیاریاں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک دلہا شادی منسوخ کرکے زمان پارک پہنچ گیا ۔ عامر کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان اقتدار نہیں سنبھالتے شادی نہیں کروں گا ۔

آزادی مارچ کا دن قریب آتے ہی لاہور میں عمران خان کا گھر تیاریوں کا مرکز بن گیا ہے ۔ اہم قائدین نے زمان پارک میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ۔پکڑ دھکڑ سے بچنے کیلئے دوسرے شہروں سے کارکن بھی تین روز پہلے ہی پہنچ گئے ہیں ۔ کارکنوں کی آمد کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ کےباہر شامیانے اور کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں ۔ کچھ کارکن اپنی موٹر سائیکلیں بھی ساتھ لائے ہیں ۔

اور تو اور ایک دلہے میاں بھی اپنی شادی منسوخ کرکے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔ کوٹ ادو کے عامر کا کہنا ہے کہ جب تک ن لیگ کی حکومت کا خاتمہ نہیں ہوتا شادی نہیں کرونگا ۔ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے بھی عمران خان کے گھر کے باہر سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ واک تھرو گیٹ نصب کرکے خار دار تار بھی بچھا دی گئی ہیں ۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/232126#sthash.Zh4km5BY.dpuf