سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

پیر 11 اگست 2014 15:14

سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اگست 2014ء) پاکستان کے جادو گر اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے بعد میچ آفیشلز نے جادو گر اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے قوائد و ضوابط کے مطابق سعید اجمل کو 21 روز کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ہو گا جس میں ان کے ایکشن کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2009 میں بھی سعید اجمل کے ایکشن کو ان کے ’’دوسرا‘‘ بال کی وجہ سے مشکوک قرار دیا تھا لیکن ٹیسٹ کے بعد ان کے ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔ جادو گر اسپنر اب تک 34 ٹیسٹ میچوں، 110 ایک روزہ میچوں اور 64 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندی کر چکے ہیں۔