پروٹوکول نہ دینے پر علاج معالجہ کا بہانہ بناکر شرپسند عناصر کاسول ہسپتال پیرمحل کے ڈیوٹی ڈاکٹر پر ایمرجنسی وارڈ میں حملہ

پیر 11 اگست 2014 17:31

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) پروٹوکول نہ دینے پر علاج معالجہ کا بہانہ بناکر شرپسند عناصر کاسول ہسپتال پیرمحل کے ڈیوٹی ڈاکٹر پر ایمرجنسی وارڈ میں حملہ ہسپتال میں توڑپھوڑ ڈاکٹر ز، عملہ کا ڈیوٹی ڈاکٹر کے ساتھ کھلی دہشت گردی پر شدید احتجاج ہم اپنے ماتحت ڈاکٹروں وعملہ کا تحفظ یقینی بنائیں گے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شفیق خان ، فی الفور مقدمہ درج کیاجائے متاثرہ ڈاکٹر ز تفصیل کے مطابق چک نمبر674/15گ ب کے قریب دوموٹرسائیکلوں کا آمنے سامنے تصادم ہو اجس میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال میں موجود ڈیوٹی ڈاکٹر ہارون مجید نے ضروری طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال کردیا دوران طبی امداد غیر متعلقہ افراد نے مداخلت کی اور پروٹول مانگا جس پر ڈاکٹر ہارون مجید نے مریضوں کو طبی امداد کی بروقت فراہمی کے پیش نظر کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو ایمرجنسی میں داخل ہونے سے روک دیا جس پر طیش میں آکر شرپسند عناصر جن میں وقاص ولد حمید سی پلاٹ ، امجد علی ، مظہر اقبال گوانس وغیرہ شامل تھے زخمیوں کی مرہم پٹی کے دوران ہی ڈاکٹر ہارون مجید پر حملہ کردیا ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی اور سول ہسپتال کے عملہ کو خوف زدہ کیا اطلاع پاکر چوکی پولیس پیرمحل کے آنے پر حملہ آور فرارہوگئے قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے حملہ آوروں نے بعدازاں بروقت طبی امدا دفراہم کرنے والے ڈاکٹر ہارون مجید پر غفلت کا الزام عائد کردیا حالانکہ ڈاکٹر نے زخمیوں کے ہسپتال میں پہنچنے کے چند منٹ کے اندر طبی امداد فراہم کرکے انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیا ریفر کرنے کے دوران ہی حملہ آوروں نے پر تشددکاروائی کرڈالی سول ہسپتال کے عملہ میڈیکل آفیسر اور سٹاف نے حملہ آوروں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مقدمہ کے اندراج کامطالبہ کیا ہے جبکہ سماجی وفلاحی حلقوں نے کھلی دہشت گردی کرتے ہوئے مسیحا ڈاکٹر ہارون مجید پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزموں کو کیفر کردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شفیق خان نے کہا کہ اپنے ماتحت افسران ڈاکٹرز عملہ کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے حملہ آوروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کروائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :