Live Updates

سابق ''سپائی ماسٹر'' عمران خان کو لانگ مارچ پر اکسا رہے ہیں: پرویز رشید

پیر 11 اگست 2014 20:07

سابق ''سپائی ماسٹر'' عمران خان کو لانگ مارچ پر اکسا رہے ہیں: پرویز رشید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق ''سپائی ماسٹر'' عمران خان کو کامیابی نہیں دلا سکے، اب انھیں لانگ مارچ پر اکسا رہے ہیں۔ عمران خان شیشے کے کمرے میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ پھینکیں۔لاہور میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان شیشے کے کمرے میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہ پھینکیں۔

تحریک انصاف نے خود فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی تھی۔ عمران خان صاحب ملک کو سزا کیوں دینا چاہتے ہیں۔ عمران خان صاحب الزامات کے بجائے اپنی جماعت کی رپورٹ دیکھیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت اور ہماری حکومت ہر شکل میں پاکستان کے امن کا تحفط کرنے کی پاپند ہے۔ حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے مزید تناؤ پیدا ہو۔ پرویز رشید نے الزام عائد کیا کہ عمران خان سابق ''سپائی ماسٹر'' کی مشاورت سے چل رہے ہیں۔

سابق ''سپائی ماسٹر'' عمران خان کو کامیابی نہیں دلا سکے، اب لانگ مارچ پر اکسا رہے ہیں۔ سابق ''سپائی ماسٹر'' نے عمران خان کی جماعت کو بنانے میں کردار ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا کی افواہیں دنیا بھر میں پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے پھیلائی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا قیام اتفاق رائے سے ہوا۔

11 مئی کے انتخابات کو دنیا بھر کے نمائندوں نے مانٹیر کیا۔ تمام سروے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) مقبول جماعت تھی۔ الیکشن کے نتائج عوامی توقعات کے عین مطابق تھے۔ انتخابات کے دوران پنجاب کی نگران حکومت نے غیر جانبدار افسران تعینات کئے تھے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف طاہر القادری کی بی ٹیم بن گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن طاہر القادری آلہ کار نہ بنیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات