Live Updates

مسلم لیگ ن کے دل جلے بھی ہمارے پاس آجائیں، عمران خان،

وہ کون لوگ ہیں؟ جاوید ہاشمی کا اچانک سوال،عمران خان مسکرادیئے

پیر 11 اگست 2014 20:36

مسلم لیگ ن کے دل جلے بھی ہمارے پاس آجائیں، عمران خان،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے جو لوگ بھی تنگ آچکے ہیں وہ بھی ہمارے آزادی مارچ میں آئیں تو اس موقع پر اچانک وہاں موجود جاوید ہاشمی نے ان سے سوال کر دیا کہ وہ مسلم لیگ کے کون سے لوگ ہیں جو تنگ آچکے ہیں، مگر عمران خان ان کا سوال ٹال گئے اور مسکرا کر اپنی بات جاری رکھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بھی تحریک انصاف میں آ جائیں کیونکہ وہ ن لیگ والے خود حکومت کے جلے ہوئے ہیں کہ عوام کی بجائے حکمرانوں کی اولاد امیر ہو رہی ہے اس پر ساتھ میں بیٹھے جاوید ہاشمی نے عمران خان سے پوچھا کہ ن لیگ کے وہ کون سے لوگ ہیں جو خود حکومت کے جلے ہوئے ہیں اس پر عمران خان مسکرا کر رہ گئے اور کہا کہ جاوید ہاشمی ان لوگوں کو خواب جانتے ہیں کیونکہ وہ خود وہاں سے آئے تھے۔۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات