جسٹس (ر)رمدے نے ہتک عزت کے دعوے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے

پیر 11 اگست 2014 20:36

جسٹس (ر)رمدے نے ہتک عزت کے دعوے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء)سابق جسٹس سپریم کورٹ خلیل الرحمن رمدے کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا قانونی نوٹس جاری کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

خلیل الرحمن رمدے کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جسٹس (ر)خلیل الرحمن رمدے نے عمران خان کے بیانات پر قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ مشاورت مکمل ہونے پر عمران خان کیخلاف عزت ہتک کا دعوی دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔قانونی نوٹس آئندہ چند روز میں بھجوایا جا سکتا ہے۔۔