شوہرسسرالیوں کے مظالم اور قتل کئے جانے کے ڈر سے مختلف شہروں کی پانچ خواتین بچوں سمیت تحفظ کیلئے وومن پولیس اسٹیشن سکھر پہنچ گئیں

پیر 11 اگست 2014 21:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) شوہرسسرالیوں کے مظالم اور قتل کئے جانے کے ڈر سے مختلف شہروں کی پانچ خواتین بچوں سمیت تحفظ کیلئے وومن پولیس اسٹیشن سکھر پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

تحفظ اور ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کی رہائشی چار بچوں کی ماں غلام صغریٰ زوجہ اللہ ڈنوکناسرا نے سسرالیوں کے مظالم سے تنگ آکر وومن پولیس اسٹیشن سکھرپہنچ کر پولیس کو بتایاکہ اس کا شوہر اور سسرالیوں کے مظالم کرتے ہیں جس کے باعث گھر سے فرار ہوکر یہاں آئی ہے مجھے تحفظ دیاجائے اسلام آباد کی رہائشی منیزہ زوجہ ثاقب آرائیں اپنے شوہر کے مظالم اور تشدد سے پریشان ہوکر سکھر پہنچی اور وومین پولیس اسٹیشن میں جاکر تحفظ کی اپیل کی لکھی غلام شاہ کی رہائشی نائیلہ زوجہ یاسین شیخ نے وومن پولیس اسٹیشن سکھرپہنچی خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر پر سیاہ کاری کا الزام لگادیا گیا ہیا ور شوہر گھر سے غائب ہے خاتون نے کہا کہ مجھے تحفظ فراہم کیاجائے خانپور کی رہائشی کو ثر بنت عمر فاروق آرائیں نے بھی وومن پولیس اسٹیشن پہنچ کر تحفظ فراہم کرنیکامطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کراچی میں ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی ایک شخص اس کو شادی کا بہانہ بناکر سکھرلے آیا اور مجھے چھوڑکر فرار ہوگیا ڈیرہ بگٹی کی رہائشی روبینہ زوجہ میراں بگٹی بھی اپنے شوہر کے مظالم اور تشدد سے پریشان ہوکر وومین پولیس اسٹیشن سکھرپہنچی خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر تشدد کرتا تھا جس سے تنگ آکر یہاں آئی ہوں مجھے تحفظ فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :