Live Updates

آزادی مارچ کے دوران کارکنان سے خطاب کے لیے عمران خان کا جدید سہولیات سے آراستہ کنٹینر تیار کر لیا گیا

پیر 11 اگست 2014 21:23

آزادی مارچ کے دوران کارکنان سے خطاب کے لیے عمران خان کا جدید سہولیات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) ملک کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بننے والے کنٹینر کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی آرام گاہ میٹنگ روم، اور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز کنٹینر ہوگا‘14 اگست کو آزادی مارچ کے دوران کارکنان سے خطاب کے لیے عمران خان کا جدید سہولیات سے آراستہ کنٹینر تیار کر لیا گیا ہے، خطاب کو عوام تک پہنچانے کے لئے ساوٴنڈ سسٹم اور لائیو براڈکاسٹنگ کی سہولیات بھی موجود ہیں بلیٹ اور بم پروف کنٹینر میں باتھ روم بھی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹیر سے چھت پرجانیکے لیئے سیڑھی نصب ہے چھت کو جلسہ گاہ کے طور پر استعمال کئے جانے کا امکان ہے، کنٹینر میں جلسہ گاہ کا نظارہ کرنے لئے بالکونی بھی موجود ہے۔ عمران خان کی سیاسی تیاریوں کے ساتھ اْن کا کنٹینر بھی شاندار ہے، کنٹینر میں آفس کی تمام سہولیات کے ساتھ ایک کانفرنس روم بھی بنایا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات