Live Updates

نام نہاد انقلاب کے دعویدار ملک وقوم پر رحم کریں ،خطرہ ہماری حکومت کو نہیں ملک کو ہے ، شہباز شریف،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کردار ثابت ہوجائے تو مستعفی ہو جاؤں گا ، عمران خان انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ بن جائیں،انٹرویو

پیر 11 اگست 2014 22:40

نام نہاد انقلاب کے دعویدار ملک وقوم پر رحم کریں ،خطرہ ہماری حکومت کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نام نہاد انقلاب کے دعویدار ملک وقوم پر رحم کریں ،خطرہ ہماری حکومت کو نہیں ملک کو ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کردار ثابت ہوجائے تو مستعفی ہو جاؤں گا ، عمران خان انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ بن جائیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ کا حکم نہیں دیا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ان کا کردار ثابت ہوجائے تو وہ مستعفی ہو جائینگے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد انقلاب کے دعویدار ملک وقوم پر رحم کریں ۔

(جاری ہے)

اٹھارہ کروڑ باشعور عوام احتجاج کی سیاست کو مسترد کردینگے یہ وقت عوام کو تقسیم کرنے کا نہیں اور نہ ہی انارکی پھیلانے کا ہے انہوں نے کہا کہ خطرہ ہماری حکومت کو نہیں بلکہ ہم ملک میں ترقی اور امن چاہتے ہیں جبکہ مارچ کرنے والے ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابی اصلاحات کی بات کرتے ہیں ہم تمام مطالبات پر غور کرنے اور پارلیمنٹ سے منظور کرانے پر تیار ہیں عمران خان چاہیں تو انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ بن جائیں انہوں نے کہا کہ مشرف کا معاملہ نان ایشو ہے مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے عدالت کے فیصلے پر عمل کرینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :