چند روز میں عمران خان کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن
پیر 11 اگست 2014 23:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے الزامات کے بعد اراکین الیکشن کمیشن بھی میدان میں آگئے جب کہ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چند روز میں عمران خان کے الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیرافگن کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ عمران خان کے الزامات کا جواب چند روز میں پوائنٹ ٹو پوائنٹ دیا جائے گا جس کی وضاحت ضروری ہے۔
اراکین الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے پنجاب میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا الزام لگایا گیا جس میں کوئی صداقت نہیں، بیلٹ پیپرز صرف حکومتی پرنٹنگ ہاؤس میں چھاپے جاتے ہیں اور کہیں نہیں، پنجاب بڑا صوبہ ہے اس لئے اس کے بیلٹ پیپرز مختلف 3 جگہوں پر چھاپے گئے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنرایک بیلٹ پیپر کا بھی اضافہ نہیں کرسکتا اور نہ ایسا کیا گیا، بطور ادارہ آئندہ چند روز میں میڈیا کے توسط سے وضاحت کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد پرملازمت میں 2 بار توسیع کا الزام لگایا تاہم اشتیاق احمد کو پہلی بار توسیع 2011 سے پہلے ہی مل گئی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.