Live Updates

طاہر القادری نے کارکنوں سے تین دن عمران خان نے دو دن بیٹھنے کا حلف لیا

پیر 11 اگست 2014 23:50

طاہر القادری نے کارکنوں سے تین دن عمران خان نے دو دن بیٹھنے کا حلف لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے یوم شہداء کی تقریب میں آنیوالوں سے تین دن تک جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے استقبال کے لئے آنیوالوں سے دو دن تک بیٹھے رہنے کا حلف لیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے جب کارکنوں سے پوچھا کیا دو دن یہاں بیٹھ سکتے ہو تو کارکنوں نے پر جوش انداز میں ہاں میں جواب دیا ۔ تاہم عمران خان کی تقریر کے اختتام کے بعد خواتین کے پنڈال سے ایک بڑی تعداد واپس چلی گئی جبکہ لاہور کے رہائشی کارکن بھی واپس جاتے رہے تاہم صوبے کے دیگر مقامات سے آنے والے کارکن وہیں موجود رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :