منگلی پولیس کے خلاف شر برادری کا پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 12 اگست 2014 13:53

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) منگلی پولیس کے خلاف شر برادری کا مولوی گہرام شر کی نعش کے ہمراہ پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘ مظاہرین کو ڈی ایس پی سانگھڑ عبدالطیف شاہ نے یقین دھانی کرئای کہ اس واقعہ کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے گی‘ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی‘ اس یقین دھانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سانگھڑ عبدالطیف شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 60 سالہ مولوی گہرام شر پولیس تشدد کے سبب ہلاک نہیں ہوا‘ شر برادری نے ڈرامہ کیا ہے‘ جرائم پیشہ لوگ ہیں جن پر کئی کیس داخل ہیں جن کو گرفتار کرکے سانگھڑ جیل روانہ کیا‘ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرتے ہیں تو لوگ ایسے ڈرامہ بازی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :