14 اگست کو ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

منگل 12 اگست 2014 14:26

14 اگست کو ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) 14 اگست کو ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی حکومت نے تمام بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اور تمام شہروں میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ لوگ جشن آزادی کی تقریبات احسن طریقہ سے مناسکیں اس کے علاوہ شہر بھر میں سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔