Live Updates

نوازشریف عمران خان ملاقات کسی وقت بھی ہوسکتی ہے،اٹارنی جنرل

منگل 12 اگست 2014 15:04

نوازشریف عمران خان ملاقات کسی وقت بھی ہوسکتی ہے،اٹارنی جنرل

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں، استعفیٰ نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال اور سیاسی تناؤ میں کمی کیلئے وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کے مابین کسی بھی ملاقات وقت ملاقات کا امکان ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں آزادی مارچ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس خالد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے مؤٴقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں، استعفٰی نہیں دیں گے، وزیراعظم کسی بھی وقت عمران خان سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔



اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ جس جگہ ، جس وقت عمران خان بلائیں گے، وزیراعظم نواز شریف مذاکرات کے لئے چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)



واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سياسی تنازعات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر جسٹس خالد کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی خطرے میں ہے، جسٹس شاہد حمید ڈار نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم بغیر کسی دعوت کے عمران خان کے گھر چلے جائیں۔

دائر درخواست پر عدالت نے عمران خان، چوہدری شجاعت، طاہر القادری، پرویز الٰہی اور شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات