وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس عین وقت پراچانک منسوخ کردی گئی

منگل 12 اگست 2014 19:21

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس عین وقت پراچانک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس عین وقت پراچانک منسوخ کردی گئی طے شدہ شیڈول کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے پونے پانچ بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرنے کااعلان کیاتھا اوراس حوالے سے صحافیوں کو بھی آگاہ کیاگیاتھا مگر مقررہ وقت جب میڈیا کے نمائندے اورکیمرہ مین پنجاب ہاؤس پہنچے تو انہیں بتایاگیا کہ وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف کی گئی تیاریوں اوراقدامات کے حوالے میڈیا کو بریفنگ دیناتھی۔

متعلقہ عنوان :