Live Updates

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیئے

منگل 12 اگست 2014 22:08

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کی تردید کردی، اشتیاق احمد کہتے ہیں کہ کبھی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے درخواست نہیں دی۔میڈیا کو جاری وضاحتی بیان میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

اشتیاق احمد نے واضح کیا کہ انہوں نے 2011ء میں مدت ملازمت ختم ہونے سے 8 ماہ پہلے ہی استعفی دیدیا تھا لیکن ستمبر 2011ء میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس حامد مرزا نے انہیں عہدہ دوبارہ سنبھالنے کو کہا اور 2 سال توسیع کی سمری وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھیجی جو منظور کرلی گئی جبکہ موجودہ حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں کوئی توسیع نہیں کی۔

وہ کہتے ہیں کہ عام انتخابات کے بعد قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق جیلانی نے مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی جبکہ دوسری توسیع بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے دی گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات