آئی ڈی پیز کی آباد کاری اور بحالی کے خواہاں ہیں،رچرڈ اولسن

منگل 12 اگست 2014 22:33

آئی ڈی پیز کی آباد کاری اور بحالی کے خواہاں ہیں،رچرڈ اولسن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا،دہشت گردی کےخلاف جنگ کے اخراجات کی ادائیگی بھی شیڈول کے مطابق کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ شمالی وزیر ستان کےآئی ڈی پیز کی آباد کاری اور بحالی کا خواہاں ہے۔رچرڈ اولسن نے بتایا کہ سرکاری کمپنیوں کی نجکاری میں امریکی سرمایہ کاری بھی خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ملاقات میں کاسا 1000اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیش رفت کے علاوہ توانائی کے حالیہ اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :