” گلو بٹ “ حکمران جماعت کیلئے طعنہ بن گیا،خواجہ سعد رفیق نے کمبخت کا بچہ قرار دے دیا

منگل 12 اگست 2014 22:55

” گلو بٹ “ حکمران جماعت کیلئے طعنہ بن گیا،خواجہ سعد رفیق نے کمبخت کا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جنونی انداز میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والا ” گلو بٹ “ حکمران جماعت کیلئے طعنہ بن گیا ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کمبخت کا بچہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران جنونی انداز میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کو میڈیا نے (ن) لیگ کے کارکن کے طور پر پیش کیا تاہم مسلم لیگ (ن) نے اسے اپنا کارکن تسلیم کرنے سے انکار کر تے ہوئے اسکی تردید کی ۔

پولیس نے اسے گرفتارکر کے اسکے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا ۔(ن)لیگ کی جانب سے گلو بٹ سے لا تعلقی کے بعد بھی حکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے گلوبٹ حکومت کیلئے طعنہ بنا ہوا ہے ۔گزشتہ روز وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے گفتگوکرتے ہوئے گلوبٹ کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں نہیں جانتا کہ یہ کمبخت کا بچہ کون ہے ۔

متعلقہ عنوان :