لاہور‘ طاہر القادری کے گھر جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند

پولیس نفری میں بھی اضا فہ

منگل 12 اگست 2014 23:44

لاہور‘ طاہر القادری کے گھر جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) لاہور کے ماڈل ٹاون اور فیصل ٹاون کے اطراف مزید کنٹینرز لگا کر راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔اور پولیس کی نفری میں بھی اضا فہ کر دیا گیاہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق علامہ طاہر القادری کا انقلاب مارچ روکنے کیلئے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون اور فیصل ٹاون کے داخلی اور خارجی راستوں کو مزید کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان راستوں پر کنٹینرز کے علاوہ پولیس کی مزید نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ادھر طاہرالقادری کی ڈنڈا بردار فوج بھی پوری طرح تیار ہے۔ ہیلمٹ، آنسو گیس سے بچاوکا ماسک اور چشمے لگائے جوان دن رات طاہر القادری کی حفاظت پر معمور ہیں اور ان کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔ رات گئے عوامی تحریک کے ترجمان قاضی فیض نے پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت چاہے جتنے کنٹینرز اور پولیس کی نفری لگا لے۔ انقلاب آکر رہے گااور14 اگست کو منہاج القر آن سیکریٹریٹ سے شروع ہو گا۔۔

متعلقہ عنوان :