بھارتی الزامات مسترد ، پاکستانی فوج ہر جارحیت کا بھرپورجواب دے سکتی ہے،دفتر خارجہ

بدھ 13 اگست 2014 12:13

بھارتی الزامات مسترد ، پاکستانی فوج ہر جارحیت کا بھرپورجواب دے سکتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خود دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہیں ، الزام تراشیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل خطے کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے الزامات پر شدیدرد عمل کا اظہار کیا گیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ان الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے ، اب تک دہشتگردی کے خلاف پچپن ہزار جانوں کی قربانیاں بھی دے چکے ہیں ، عالمی برادری بھی پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے ۔

ترجمان نے واضح کیا کہ افواج پاکستان کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ، مئی میں وزیر اعظم نوازشریف کا دورہ بھارت بھی اسی جذبے کا عکاس تھا تاہم اعلیٰ بھارتی قیادت کی جانب سے الزام تراشی انتہائی افسوسناک ہے ، تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ الزام تراشیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل خطے کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد(دنیا نیوز)پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خود دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہیں ، الزام تراشیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل خطے کے مفاد میں ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے الزامات پر شدیدرد عمل کا اظہار کیا گیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ان الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے ، اب تک دہشتگردی کے خلاف پچپن ہزار جانوں کی قربانیاں بھی دے چکے ہیں ، عالمی برادری بھی پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے ۔

ترجمان نے واضح کیا کہ افواج پاکستان کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ، مئی میں وزیر اعظم نوازشریف کا دورہ بھارت بھی اسی جذبے کا عکاس تھا تاہم اعلیٰ بھارتی قیادت کی جانب سے الزام تراشی انتہائی افسوسناک ہے ، تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ الزام تراشیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل خطے کے مفاد میں ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/232368#sthash.ZTkMJJDB.dpuf

متعلقہ عنوان :