Live Updates

عمران خان ملک میں بادشاہت کا خاتمہ کرکے حقیقی جمہوریت قائم کریں گے ‘ زارا اکبر

بدھ 13 اگست 2014 12:55

عمران خان ملک میں بادشاہت کا خاتمہ کرکے حقیقی جمہوریت قائم کریں گے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء ) فلم ، ٹی وی اورتھیٹر کی مقبول اداکارہ زار ااکبرنے کہاہے کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 67سال ہوچکے ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستانی عوام آج بھی غلامی کی زندگی بسرکررہے ہیں، بھوک افلاس اوربے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ روٹی کپڑا اورمکان ہر پاکستانی شہری کا حق ہے مگر قوم آج بھی ضروریات زندگی کی بنیاد ی چیزوں سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

لوڈ شیڈنگ ،بھوک افلاس سے لوگ خود کشی پر مجبور ہوچکے ہیں ۔جبکہ کرپٹ سیاستدانوں نے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔اس تباہی کے ذمہ دار نااہل سیاست دان اور ڈکٹیٹر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قوم کو عمران خان کی صورت میں امید کی ایک نئی کرن نظر آئی ہے جو مظلوم پاکستانی قوم کی ڈوبتی کشتی کو پا ر لگائیں گے اور ملک میں بادشاہت کا خاتمہ کرکے حقیقی جمہوریت قائم کریں گے عوام تبدیلی چاہتی ہے اور تبدیلی جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل ہوتی ہے اور تحریک انصاف حقیقی جمہوریت کی علمبردار ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :