راولپنڈی ایکسپر یس شعیب اختر انتالیس سال کے ہوگئے

بدھ 13 اگست 2014 14:06

راولپنڈی ایکسپر یس شعیب اختر انتالیس سال کے ہوگئے

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہوردنیائے کرکٹ کے تیزترین بالرشعیب اختر انتالیس برس کے ہوگئے۔ دوہزار گیارہ میں کرکٹ کو خیر باد کہنے والے شعیب اخترآج بھی لوگوں کے دلوں میں گھر کئے ہوئے ہیں ۔ شادی کے بندھن میں بندھنے کی بعد پہلی سالگرہ منارہے ہیں۔تیرہ اگست انیس سو پچھترمیں پیدا ہونے والے شعیب اخترنے انیس سو ستانوے میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا۔

(جاری ہے)

انیس سوننانوے میں بھارت کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں مسلسل دوگیندوں پرراہول ڈریوڈ اورسچن ٹنڈولکرکو بولڈ کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ایک سوتریسٹھ ون ڈ ے میچزمیں دوسوسینتالیس شکارکرنیوالے شعیب اخترنے دوہزارتین کے عالمی کپ میں ایک سواکسٹھ اعشاریہ تین کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے کرکٹ کی تاریخ کی تیزترین گیند ریکارڈ کرائی۔چھیالیس ٹیسٹ میں ایک سواٹھہتروکٹیں لینے والے شعیب اخترچودہ سالہ کیرئیرکے دوران کرکٹ کے ساتھ ساتھ مختلف اسکینڈلزکی زدمیں بھی رہے۔شعیب اختر نے ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ کے دوران اچانک انٹرنیشل کرکٹ کوخیرباد کہا لیکن اپنے تبصروں سے آج بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔