دیوانگی یا پاگل: امریکی گلوكارہ نے اسمارٹ نظر آنے کیلئے 2 پسلیاں نكلوا دیں

بدھ 13 اگست 2014 14:08

دیوانگی یا پاگل: امریکی گلوكارہ نے اسمارٹ نظر آنے کیلئے 2 پسلیاں نكلوا ..

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) فیشن انڈسٹری میں خوبصورت اور دبلا نظر آنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور اس کے لئے مختلف قسم کی ورزش کو اپنا معمول بنایا جاتا ہے لیکن ہم اسے دیوانگی کہیں یا پاگل پن کہ ایک امریکی گلوکارہ نے دبلا نظر آنے کے لئے اپنی 2 پسلیاں ہی نکلوا دیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست میكسیكو كی 42 سالہ گلوكارہ تھالیا سودی میرانڈا نے كمر پتلی كرنے اور دبلا پتلا نظر آنے كے لئے اپنی 2 پسلیاں نكلوا دیں اور پھر انہیں ایک شیشے کے باکس میں ڈال انٹر نیٹ پر وائرل کر دیا۔

تھالیا سودی میرانڈا کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انھوں نے کافی عرصے سے اپنی 2 پسلیاں نکال رکھی ہیں اور انھیں محفوظ کر کے رکھا ہوا ہے کیو نکہ میں اپنی پسلیوں سے بہت محبت كرتی ہوں۔

واضح رہے کہ تھالیا سودی میرانڈا گلوگارہ کے ساتھ ایک اداكارہ، مصنفہ اور شاعرہ بھی ہیں اور انھیں لاطینی پاپ ملكہ كے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔