عمران خان اورطاہرالقادری کاگٹھ جوڑملک میں افراتفری کی گھناؤنی سازش ہے، شہباز شریف
بدھ 13 اگست 2014 14:54
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کا گٹھ جوڑ ملک میں افراتفری کی گھناؤنی سازش ہے۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے وسیع تر قومی مفاد میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کی ہدایت کی لیکن عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی پیش کش مسترد کر کے تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا ہے۔
(جاری ہے)
شہباز شریف
نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ٹیکنو کریٹس حکومت کے مطالبے سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، عران خان اور طاہر القادری کا گٹھ جوڑ ملک توڑنے کی سازش ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے خاندان میں صرف نواز شریف، میں اور میرا بیٹا سیاست میں ہیں، عمران خان پہلے اپنی پارٹی سے خاندانی سیاست ختم کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے اپنے خطاب میں انتخابات میں دھاندلی کے لئے سپریم کورٹ کو ایک کمیشن بنانے کی ہدایت کی تھی جسے عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 14 اگست کو آزادی مارچ ہر صورت میں ہو گا اور وزیراعظم نواز شریف کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قابل قبول نہیں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.