بھیرہ ، طاہرالقادری سمیت 8 ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف مقدمات کی تفتیش کیلئے پولیس نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رابطہ کرلیا

بدھ 13 اگست 2014 14:57

بھیرہ ، طاہرالقادری سمیت 8 ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف مقدمات کی تفتیش ..

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) تھانہ بھیرہ میں عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری سمیت 8 ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف پولیس اہلکار کے قتل‘ جلاؤ گھیراؤ‘ پولیس اہلکاروں کو یرغمال اور زخمی کرنے کے مقدمہ سمیت سرگودھا‘ میانوالی‘ خوشاب اور ضلع بھکر کے تھانوں میں درج عوامی تحریک کے راہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات کی تفتیش کیلئے مشترکہ تفتیشی ٹیم بنانے کی غرض سے تمام اضلاع کی پولیس نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رابطہ کرلیا ہے اس ضمن میں ڈی پی اوز کی طرف سے تحریری طور پر مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دینے کی استدعاء کی گئی ہے۔

آئندہ دو تین روز میں حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا جس کے بعد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج عوامی تحریک کے سربراہ اور کارکنوں سمیت مقدمات کی تفتیش شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیموں میں پولیس کے علاوہ سی ٹی ڈی کے افسران بھی شامل ہوں گے اور مقدمات کا چالان 14 روزہ کے اندر انسداد دہشت گردی کی عدالت سرگودھا میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سرگودھا ریجن میں درج مقدمات میں کم و بیش 300 ملزمان کو گرفتار کرکے جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :