پنجاب پولیس نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی سکیورٹی کو ناکافی قرار دے دیا

بدھ 13 اگست 2014 19:33

پنجاب پولیس نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی سکیورٹی کو ناکافی قرار دے دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) پنجاب پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سکیورٹی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کردی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ان کی سکیورٹی کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے طاہرالقادری کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طاہرالقادری اپنی سکیورٹی میں اضافہ کریں جبکہ پنجاب پولیس انہیں کسی بھی قسم کی سکیورٹی فراہم کرنے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :