Live Updates

گھوٹکی میں دوسرے روز بھی قومی شاہراہ بند، پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن

بدھ 13 اگست 2014 19:37

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) گھوٹکی کے قریب آزادی مارچ میں شرکت کے لئے سندھ سے جانے والے تحریک انصاف کے کارکن تو منتشر ہو گئے مگر سندھ پنجاب سرحد اب بھی بند ہے. رکاوٹوں کے باعث قومی شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں پھسی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف شہروں میں پولیس نے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔سندھ پنجاب کے سرحد پر اوباڑو کے قریب تحریک انصاف کے قافلے کو آزادی مارچ میں جانے سے روکنے کے لئے گزشتہ روز سے بند کی گئی قومی شاہراہ تاحال بند ہے ۔ تحریک انصاف کے کارکنان کے منتشر ہوجانے کے باوجود قومی شاہراہ سے رکاوٹین نہیں ہٹائی گئیں جس کے باعث سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :