چین میں حاسد شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی

بدھ 13 اگست 2014 20:09

چین میں حاسد شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) چین میں اپنی اہلیہ کے مبینہ ناجائز تعلقات پر چھ لوگوں کا قتل کرنے والے شخص کو عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 38 سالہ شاوٴ زونگچی کو چین کے صوبے یونن میں جنوری 2014 میں قتل کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔عدالت کے مطابق شاوٴ کو جب پتہ چلا کہ ان کی بیوی کے دو دوسرے لوگوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں تو انھوں نے انتقام کا راستہ اختیار کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے چینی سالِ نو سے پہلے نو افراد پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں اس ایک شخص کو بھی مار دیا جس سے شاوٴ کی اہلیہ کے تعلقات تھے۔اس شخص کے علاہ اس کے اہل خانہ بھی ان کی انتقامی کارروائی کا شکار ہو گئے اس کے علاوہ انھوں نے دوسرے شخص کے دو رشتہ داروں کو بھی ہلاک کر دیا تاہم شاوٴ کی اہلیہ سے تعلقات رکھنے والا دوسرا شخص، اس کا بیٹا اور اس شخص کی ماں زندہ بچ گئے۔سنائے جانے والے فیصلے میں عدالت نے اس انتقامی کارروائی میں زندہ بچ جانے والے افراد کو چھ لاکھ چار ہزار یوان (چینی کرنسی) یعنی تقریباً 98 ہزار امریکی ڈالر معاوضہ دینے کی بات کہی ۔

متعلقہ عنوان :