Live Updates

صورتحال کچھ بھی ہو کل صبح 10 بجے آزادی مارچ کیلئے نکلیں گے، عمران خان

بدھ 13 اگست 2014 20:11

صورتحال کچھ بھی ہو کل صبح 10 بجے آزادی مارچ کیلئے نکلیں گے، عمران خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صورتحال کچھ بھی ہو کل صبح 10 بجے آزادی مارچ کے لئے زمان پارک سے نکلیں گے جبکہ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے مارچ میں شرکت کرے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اپنے پیغام میں کارکنوں کو کہا کہ چوراور لٹیرے حکمرانوں کے خلاف مثالی جدوجہد کا وقت آن پہنچا ہے، نوجوان نیا پاکستان بنانے کے لئے گھروں سے نکل آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کل صورتحال کچھ بھی ہو ہم صبح 10 بجے آزادی مارچ کے لئے زمان پارک سے نکلیں گے جبکہ انہوں نے اس دوران عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے مارچ میں شرکت کرے۔دوسری جانب عمران خان کی رہائش گاہ پر پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی جبکہ اجلاس میں جاوید ہاشمی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ مارچ کے لئے 75 ہزار موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں کو رات تک ایک لاکھ موٹرسائیکلوں کا ہدف مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، مارچ کے لئے گاڑیوں کے ایندھن اورخوارک کا ذخیرہ کرلیا گیا جب کہ چھتری،پارٹی پرچم والی شرٹس اور جھنڈے بھی کثیرتعداد میں موجودہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :