فلوریڈا میں 9 سالہ بچے نے 9 فٹ لمبے مگر مچھ کو مار بھگایا

بدھ 13 اگست 2014 20:23

فلوریڈا میں 9 سالہ بچے نے 9 فٹ لمبے مگر مچھ کو مار بھگایا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں نو سالہ بچے نے 9 فٹ لمبے مگر مچھ کو مار بھگایا، جیمز بارنی اس لڑائی میں زخمی بھی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیمز بارنی اپنے دوستوں کیساتھ نہا رہا تھا کہا اسی دوران اسے محسوس ہوا کہ کوئی چیز اس کیساتھ کھیل رہی ہے جب اس نے پانی میں ہاتھ ڈالا تو حیران رہ گیا کہ اس کے ساتھ ایک مگر مچھ پانی میں موجود ہے، جیمز بارنی نے ہمت کر کے مگر مچھ کو مارنا شروع کردیا اور تھوڑی سی ہمت کر کے اس کا جبڑا کھولا اور بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جیمز بارنی کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر کے مطابق بارنی کو دانتوں اور پنجوں کے تیس زخم آئے ہیں اور مگر مچھ کا ایک دانت ان کی جلد میں رہ گیا تھا۔