حکومت پنجاب نے عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو ماڈل ٹاؤن تک محدود کرنے کا فیصلہ

بدھ 13 اگست 2014 20:36

حکومت پنجاب نے عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو ماڈل ٹاؤن تک محدود کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) حکومت پنجاب نے عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو ماڈل ٹاؤن تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کو حکومت اور سکیورٹی اداروں کے طے شدہ راستوں سے آزادی مارچ کرنے کی اجازت دی جائے گی، ذرائع حکومت پنجاب کے مطابق حکومت نے طاہر القادری سے اصرار کیا ہے کہ وہ اور ان کی بی ٹیم سلجھے ہوئے بچے کا کردار ادا کریں اور پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو قانون کے حوالے کردیں، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کیلئے قانون حرکت میں آجائے گا، ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب نے ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ کو ماڈل ٹاؤن تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ڈاکٹر طاہر القادری کو لانگ مارچ یا انقلاب مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی انقلاب مارچ روکنے کیلئے ٹرپل کنٹینرز لگا دیئے جائیں گے۔