سندھ حکومت بلا تفریق رنگ و نسل بے روزگاروں میں روزگار فراہم کررہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

بدھ 13 اگست 2014 22:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلا تفریق رنگ و نسل بے روزگاروں میں روزگار فراہم کررہی ہے جس طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور میں لاکھوں افراد کو روزگار دیا،جس طرح شہید بے نظیر بھٹو نے زبان اور قوم سے بالاتر ہوکر پاکستان اور سندھ کے عوام کو روزگار فراہم کیا،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بدھ کو پیپلز پارٹی کی حکومت ان شہداء کے وژن کی تکمیل کے لئے روزگار فراہم کررہی ہے پورے پاکستان میں سندھ کا تعلیمی معیار کمزور تھا اس کو تقویت دینے اور معیار تعلیم کو بڑھانے کے لئے ہم نے گزشتہ حکومتوں میں بالترتیب 2 ار ب روپے سے بڑھا کر 8 ارب روپے اور اب اس حکومت نے تعلیم معیار میں اضافے، اسکولوں کی تعمیر،اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے اور ایک گریڈ سے 16 گریڈ تک 40 ہزار افراد کو بھرتی بھی کیا اور ان کو تنخواہوں کے لئے پیسے بڑھا کر صرف تعلیم پر 14 ارب روپے مختص کئے ہیں بنا کسی اقرباء پروری اور سفارش کے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر سندھ یونیورسٹی،آئی بی اے اور اب نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کے تعاون سے بھرتی کی جارہی ہیں گزشتہ ادوارایڈمنسٹریٹرزنے سندھ کی تعلیم پر توجہ نہیں دی سندھ کے پاس وسائل بہت ہیں ملک کا 72 فیصد روینیو سندھ پیدا کرتا ہے لیکن پھر بھی ترقی نہیں ہوئی تعلیم کے سوا انسان جاہل ہے سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بے نظیر بھٹو ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو جیسے سپوت پیدا کئے ہیں سندھ کے بے روزگاروں میں روزگار کی فراہمی کا سہرا شہید ذولفقار علی بھٹو،شہید بے نظیر بھٹوکے سر ہے جنہوں نے عدالتوں کا سامنا کیا اور وہاں بھی روزگار دینے کی بات کی شہیدذوالفقار علی بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا روزگار ہوگا تو روٹی بھی ہوگی اور کپڑا بھی ہوگا اور مکان بھی،شہید بھٹو نے کہا تھا کہ غریب،مستحق اور بے روزگار افراد کو روزگار دینا ہے اب حکومت اور آپ کے نمائندوں کا کام ہے کہ وہ وسائل کو بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل آڈیٹیوریم ہال خیرپور میں نیشنل ٹیسٹنگ سروسز میں پرائمری ٹیچرز اور جونیئر اسکول ٹیچرز کے لئے1022 کامیاب امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ 1970 میں الیکشن لڑا تھا تو مخالفین نے شہید بھٹو کے پروگرام جس میں بے روزگاروں کو روزگار دینے کا اعلان تھا اس کی مخالفت کی تھی وسائل اللہ دیتا ہے نمائندوں کو فرض ہے کہ وہ اس کو صحیح خرچ کریں شہید بھٹو نے ساری توجہ غریبوں پر دی تھی ضلع تھر پارکر میں قحط پڑا تو وہاں کے ڈاکٹرز ڈیوٹی نہیں کرتے تھے جن کو ہم نے فارغ کردیاجواپنی نوکری ایمانداری اور سچائی سے نہیں کرے گا ہمیں دہ نہیں چاہیے سندھ کے عوام باشعور ہیں ان میں تمام تر خوبیاں ہیں اب آپ نئے بھرتی ہونیوالے اساتذہ لڑکیوں اور لڑکوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے سندھ کو تعلیم یافتہ اور باشعور بنا کرڈاکٹرز، انجینئرز فراہم کریں استاد کا رتبہ بہت بڑا ہے بہت احترام اور عزت والی نوکری آپ کو مل گئی ہے اس کی قدر کریں اپنی ڈیوٹی محنت ،لگن، دلچسپی، مستقبل کے معماروں کی زندگیاں سنوارنے سندھ کی ترقی کے کے لئے اپنا کردار ادا کریں آپ تمام افراد کی تعلیم سے سندھ کے بچوں کو فائدہ ہونا چایئے سندھ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے 120 جدید اسکول تعمیر ہورہے ہیں اور امریکی کونسل جنرل سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس تعداد کو دگنا کیا جائے گا اب ہمارا اور خاص طور پر آپ کا فرض بنتا ہے کہ اسکولوں کو آباد کریں ایسا طرز عمل اپنائیں کہ عوام اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ سندھ ترقی کرے خیرپور میں جدید طرز پر کوڑہ گوٹھ میں اسکول تعمیر ہورہا ہے محکمہ تعلیم کو بجٹ دیا ہے اور مزید دیں گے تاکہ اسکولوں کی حالت بہتر اور تعلیم دوست ہوسکے تعلیم کے فروغ کے لئے تھر پارکرمیں فی کس طالب علم کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے 2 ہزار 800 روپے دے رہے ہیں ان سے فیس نہیں لے رہے ہیں اسی لئے آپ نئے بھرتی ہونے والوں کو آپ کی متعلقہ یونین کونسل میں تعینات کیا جارہا ہے اب آپ اپنا فرض نبھائیں اور تعلیم کے فروغ میں پر اثر کردار ادا کریں اس موقع پر سندھ سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر زندگی نشو نماء کے لئے راستہ دکھانا ہمار ا فرض ہے مستقبل کے معمار آپ کے حوالے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کا بھی یہی وژن تھا جس پر عمل درآمد ہورہا ہے سندھ کے سپوتوں کو پڑھائیں تاکہ سندھ کے تعلیم یافتہ سب کو مات دیں سندھ حکومت نے 60 فیصد مارکس حاصل کرنے والوں کو 20 مارکس مزید دیئے ہر قسم کے طبقاتی فرق سے مبرا ہوکر میرٹ پر 1022 کامیاب افراد کوبھرتی کیا ہے ہمارے لئے وہ محترم ہے جو اپنی محنت اور لگن سے آگے آئے ہیں بھرتی کئے جانے والوں کو صرف بھرتی نہیں کیا جارہا ہے ان سب کو بہتر تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ معاشرے میں ایک موثر استاد کی صورت میں نظر آئیں خیرپور خوش نصیب ضلع ہے جہاں اتنی تعداد میں بھرتی ہوئی ہے سندھ حکومت اس داغ کو دھونا چاہتی ہے جو کہ بند اسکولوں کی صورت میں لگا تھا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم نے جونیئر اسکول ٹیچر اور پرائمری اسکول ٹیچرز کو ٹائم اسکیل دے کر ان کی تنخواہیں اور گریڈ بڑھایا ہے جبکہ جو امیدوار آفر آرڈر ملنے سے رہ گئے ہیں ان کو بھی جلد آفر آرڈر مل جائیں گے تمام امیدوار تین سال تک اپنی دی گئی تعیناتی پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے کوئی تبادلہ نہیں ہوگا آپ کامیاب افراد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بچوں کو پڑھائیں اور سندھ کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تقریب میں رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان، ڈاکٹر مہرین بھٹو، رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل، غزالہ سیال،سابق رکن سندھ اسمبلی پیر سید بچل شاہ جیلانی، وزیر اعلیٰ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری لعل بخش منگی ،کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈی آئی جی سکھر جاوید عالم اوڈھو، ڈائریکٹر اسکولز سکھر زیب النساء منگی، ریفارمز سپورٹ پروگرام کے سینئر منیجر ضمیر احمد کھوسو،ڈپٹی کمشنر خیرپورمنور علی مٹھانی،مظہر علی خان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :