پاکستان سے ہجرت کرکے آنیوالے ہندوؤں کو شہریت کے حصول کیلئے خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ بھارت

بدھ 13 اگست 2014 22:46

پاکستان سے ہجرت کرکے آنیوالے ہندوؤں کو شہریت کے حصول کیلئے خصوصی رعایت ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہجرت کرکے آنیوالے ہندوؤں کو شہریت کے حصول کیلئے معمول کے عمل سے گزرنا پڑیگا اور انہیں کوئی خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق راجیہ سبھا میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ امور کیرن رچیجیو نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن ہندوؤں کو طویل المدتی ویزہ دیا جارہا ہے جبکہ ان کی شہریت ایک طویل مرحلے کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ جن کے والدین بھارتی نہیں ہیں انہیں بارہ سالہ تک بھارت میں رہنا ہوگا اوراس کے بعد دو سال تک وہ کئی بھی بیرون ملک نہیں جاسکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ان میں سے کوئی شہریت کے لیے مقامی انتظامیہ کو درخواست دے سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اس عملے سے گزرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اس کو یقینی بنا دے تو انہیں پاکستان میں چھوڑی گئی اپنی جائیدادوں کی تلافی بھی دی جائیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں اقلیتی برادری کے لوگ ہجرت کرکے بھارت آرہے ہیں تاہم پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور ہم ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :