جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا قومی پرچم، پاکستان نے بھارت سے ریکارڈ چھین لیا

بدھ 13 اگست 2014 23:04

جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا قومی پرچم، پاکستان نے بھارت سے ریکارڈ چھین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) پاکستان ایک بار پھر بھارت سے آگے، جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا قومی پرچم تیار کرلیا گیا، کل لہرایا جائے گا۔ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں اور قوم پورے جوش و خروش سے مادر وطن کی آزادی کا جشن منارہی ہے، ایسے میں پاکستان نے ایک اور اہم اعزاز بھارت سے چھین کر اپنے نام کرلیا ہے، یہ اعزاز ہے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا قومی پرچم تیار کرنے کا۔

(جاری ہے)

عروس البلاد کراچی میں یہ قومی پرچم تیار کر کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لایا گیا ہے، 60 فٹ چوڑا اور 40 چالیس فٹ لمبا یہ منفرد سبز ہلالی پرچم 215 فٹ اونچا ہوگا، اس کیلئے خصوصی پول ایچ ایم سی ٹیکسلا سے تیار کرایا گیا ہے۔اس سے پہلے سب سے اونچا قومی پرچم بھارت میں تھا جس کی بلندی 205 فٹ تھی تاہم پاکستان نے 68 ویں یوم آزادی پر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، اس کی تقریب پرچم کشائی کل اسلام آباد میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :