پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

جمعرات 14 اگست 2014 12:51

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر چلنے اور 4 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خدشے کے صوبے بھر میں 13 اگست کی رات سے 18 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت اسلحہ لے کر چلنے، کیل لگے ڈنڈوں اور تشدد والی چیزوں پر بھی پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق 4 یا 4 سے زائد لوگوں کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی تاہم متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :