طاہرالقادری اور عمران کے مطالبات غیر آئینی ہیں، لاہور ہائی کورٹ

جمعرات 14 اگست 2014 17:43

طاہرالقادری اور عمران کے مطالبات غیر آئینی ہیں، لاہور ہائی کورٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے آزادی اور انقلاب مارچ کے دھرنوں کے خلاف اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک سے جواب طلب کرلیا ہے۔ہائی کورٹ کے فل بینچ نے اپنے نو صفحات پر مشتمل فیصلے میں عمران خان اور طاہر القادری کے مطالبات کو غیر آئین قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

فیصلے کے مطابق عمران خان نے کہا تھا کہ دھاندلی پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا جائے تو وہ اس صورت میں لانگ مارچ نہیں کریں گے، لیکن جب وزیراعظم نے پیشکش کی تو عمران خان نے مسترد کردی۔عدالت نے واضح کیا ہے کہ کارکنوں اور ان کے لیڈروں کو آئین کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :