بھار ت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو فاٹا کے ایک کروڑ قبائل ان کو دندان شکن جواب دیں گے، قبائلی عمائدین جنوبی وزیرستان

جمعہ 15 اگست 2014 21:41

بھار ت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو فاٹا کے ایک کروڑ قبائل ان ..

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء ) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے قبائلی عمائدین نے بھارتی حکمرانوں کی دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی ۔تو فاٹا کے ایک کروڑ قبائل ان کو دندان شکن جواب دیں گے۔فاٹا کے قبائل محب وطن ہیں۔قبائلی عوام نے قیام پاکستان اور جہاد کشمیر کے وقت بے دریغ قربانیاں دی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے یوم آزادی 14اگست کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کے سرکردہ عمائدین کے علاوہ جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عبدالناصر خان ،اے پی او نواب خان صافی کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے ۔تقریب سے ملک محمد ہاشم خان محسود اور دیگر مقررین کا کہناتھا کہ محسود قبائل محب وطن ہیں ۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان اور جہاد کشمیر کے وقت قبائلیوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ قبائلی عوام اب بھی ملک کی بقا ء سالمیت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب کا کہناتھا کہ قبائلی عوام کو چائئے کہ وہ کلاشنکوف کی بجائے قلم پر توجہ دیں۔ان کا کہناتھا کہ کلاشنکوف میں وہ طاقت نہیں ہے جو قلم میں ہے ۔

انھوں نے قبائلی عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے اور قریب میں رہنے والے بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھیج دیں تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں قوم و ملک کے لئے کردار ادا کرسکیں۔ اس سے قبل جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے گورنر سکول پولیٹیکل کمپاونڈ ٹانک میں پرچم کشائی کی۔قبائلی نوجوانوں نے روایتی بھنگڑا ڈالا۔ جبکہ گورنر سکول کے طلباء یوم پاکستان کے حوالے تقاریریں کیں اور مختلف قسم کے خاکے بھی پیش کئے۔