Live Updates

رانا ثنا اللہ کا عمران خان کو دوبارہ الیکشن کرانے کا چیلنج دیدیا

ہفتہ 16 اگست 2014 14:02

رانا ثنا اللہ کا عمران خان کو دوبارہ الیکشن کرانے کا چیلنج دیدیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) ن لیگ کے رہ نما رانا ثناء اللہ نے عمران خان کا چیلنج قبول کرلیا،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں نیا الیکشن کرائے، جیت گئی تو پنجاب میں بھی دوبارہ الیکشن کرا دیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے مطالبات پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آنے لگا ہے، صبح سویرے سماء سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ بولے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کا چیلنچ قبول ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا عمران خان نے اسلام آباد پہنچ کر کوئی نئی بات نہیں کی، نیا پاکستان بنانے سے پہلے ہی بنی گالا جا کر سوگئے۔

نون لیگ کے رہ نما نے یہ چیلنج بھی کردیا کہ دس دن کا وقت دیں، تحریک انصاف سے بڑا جلسہ کرکے دکھا دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :