مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا امن قائم رکھنے پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں‘ شہباز شریف

ہفتہ 16 اگست 2014 18:18

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا امن قائم رکھنے پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں گجرات ،کھاریاں ،جہلم ،گوجرخان اور جی ٹی روڈ پر واقع دوسرے شہروں کے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا امن قائم رکھنے پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔وہ ہفتہ کے روز یہاں اراکین اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مخالفین کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود میری اپیل پر برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کر کے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں محب وطن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست اور ہنگامہ آرائی سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ لانگ مارچ اور دھرنے سے ہونیو الے نقصان کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملکی ترقی کیلئے پر عز م ہے اورہم پاکستان کی تعمیر نو کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :