Live Updates

نوازشریف کے استعفیٰ تک اب دوبارہ گھر واپس نہیں جائوں گا۔۔۔ عمران خان کا اعلان

ہفتہ 16 اگست 2014 18:51

نوازشریف کے استعفیٰ تک اب دوبارہ گھر واپس نہیں جائوں گا۔۔۔ عمران خان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین.16 اگست 2014) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ظالموں سے نجات دلانے تک دھرنے سے نہیں اٹھوں گا۔

(جاری ہے)

بنی گالہ سے دھرنے کے مقام پر روانگی کے وقت میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ہیں انہیں آج فوری استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج شام کو آزادی کا جشن منائیں گے،نوازشریف کے استعفیٰ تک زمان ٹاؤن یا بنی گالہ نہیں جاؤں اور جب تک پاکستان کو ظالموں سے نجات نہ دلادوں تب تک دھرنے سے بھی نہیں اٹھوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات