سانحہ ماڈل ٹاؤن ، قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کے بعد رانا ثناء اللہ نے فرار کی تیاریاں مکمل کرلیں ،

لاہور سے دبئی اور 18اگست کو لندن روانہ ہوجائینگے

ہفتہ 16 اگست 2014 21:04

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کے بعد رانا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) سیشن عدالت کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں گرفتاری کے حکم کے بعد سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ملک سے فرار کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق انہوں نے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 625پر لاہور سے دبئی اور اس کے بعد 18اگست کو وہاں سے لندن جانے کیلئے ٹکٹ کنفرم کرالئے ہیں ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء کو موصول ہونے والی ٹکٹ کی کاپی کے مطابق اس ٹکٹ کا پی این آر ،جی سیون ٹی وائے سیون ایف ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت رانا ثناء اللہ اور مجموعی طور پر 21افراد کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قتل کیس درج کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد پولیس نے اس مقصد کیلئے ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس ضمن میں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء نے متعدد بار رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی لیکن ہر مرتبہ جواب موصول نہیں ہورہا کا جواب موصول ہوا ۔ ادارہ تاحال رابطے کیلئے کوشاں ہے ۔

نوٹ :۔ رانا ثناء اللہ کے کنفرم ٹکٹ کا عکس بھی جاری کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :