طاہر القادری نے چوہدری شجاعت کی گھر رہنے کی پیشکش ٹھکرادی،

چودھری صاحب آپ قابل احترام ہیں لیکن میرا اصل گھر میرے کارکن ہیں، آخری دم تک کارکنوں کے ہمراہ رہونگا، قائد عوامی تحریک کا جواب

ہفتہ 16 اگست 2014 21:21

طاہر القادری نے چوہدری شجاعت کی گھر رہنے کی پیشکش ٹھکرادی،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) طاہر القادری نے چوہدری شجاعت کی گھر رہنے کی پیشکش ٹھکرادی، چودھری صاحب آپ قابل احترام ہیں لیکن میرا اصل گھر میرے کارکن ہیں، آخری دم تک کارکنوں کے ہمراہ رہونگا، قائد عوامی تحریک کا جواب۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز جس وقت وفاقی دارالحکومت کا موسم خراب ہوا تو چوہدری شجاعت نے خرابی صحت کے باعث قائد عوامی تحریک کو اپنی رہائش گاہ پر قیام کی دعوت دیدی جس پر طاہر القادری نے چوہدری شجاعت کے گھر رہنے کی پیشکش ٹھکرادی اور معذرت کرتے ہوئے کہاکہ چودھری صاحب آپ قابل احترام ہیں لیکن میرا اصل گھر میرے کارکن ہیں لہٰذا انہیں چھوڑ کر نہیں جاؤنگا بعد ازاں انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد تک کارکنوں کے ساتھ رہا اور آخری دم تک کارکنوں کے ساتھ رہونگا جس پر کارکنوں نے فلک شگاف نعرے لگائے ” ہم بیٹے کس کے طاہر کے“ ” جانیں لٹائیں گے ، انقلاب لائینگے “۔