سول نافرمانی کا اعلان ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے ،سکندر شاہ

پیر 18 اگست 2014 17:11

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)سول نافرمانی کا اعلان ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے اقتدار کی ہوس چھوڑ کر ملک کی تعمیر کے لئے جدوجہد کی جائے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے مرکز اہلسنت میں علماء اہلسنت کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا جس انداز میں سول نافرمانی اور انقلاب کی باتیں عمران اور قادری کر رہے ہیں اگر ایسی بات اہلسنت والجماعت کرتی تو اہلسنت والجماعت کو ملک دشمن قرار دے کر ملک بھر میں آپریشن شروع کر دیا جاتااحتجاجی دھرنوں کے نام پرمیوزیکل شو منعقد کئے جارہے ہیں نوجوان لڑکے لڑکیوں کا اس انداز میں ڈانس کرنا کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا میڈیا نئے پاکستان کے نام پر ہونے والے ہونے والی اس بے حیائی کو بھی اجاگر کرے طاہر القادری کی وجہ سے ملک میں انتشار پھیل رہاہے قادری کے مطالبے نہ صرف غیر آئینی بلکہ اشتعال انگیز بھی ہیں ہر محب وطن شہری قادری کی اشتعال انگیزیوں پر مضطرب ہے عورتوں اور بچوں کو قادری ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جو کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہیں ملین مارچ کا نام لے کر چند ہزار افراد کو جمع کرنے والے اخلاقی طور پر از خود اپنے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیں عوام کے مسترد کر دینے کے بعد اخلاقی طور پر اب دھرنے وغیرہ کا جواز باقی نہیں رہا ملک شدید مشکلات کا شکار ہے قادری کی جانب سے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن شرارت کے سوا کچھ نہیں منتخب وزیر اعظم اور پارلیمینٹ کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف قانون حرکت میں کیوں نہیں آرہا صوفی محمد کو انتہاپسند کہنے والے اب کیوں خاموش ہیں اس ناانصافی کے خلاف علماء اہلسنت قوم کی رہنمائی کریں غیرملکی ایجنڈا رکھنے والوں کی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے علماء کرام میں مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا عبدالرحمٰن چاند ،مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو و دیگر بھی موجود تھے ۔