پی آئی اے کا حج آپریشن سعودی حکومت کے 70لاکھ ریال جرمانے کی ادائیگی سے مشروط

پیر 18 اگست 2014 18:37

پی آئی اے کا حج آپریشن سعودی حکومت کے 70لاکھ ریال جرمانے کی ادائیگی سے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) قومی فضائی کمپنی کا حج آپریشن آغازسے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگیا ، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے حج آپریشن کی اجازت کو عائد کردہ جرمانے کی ادائیگی سے مشروط کردیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2010ء سے 2013ء کے دوران پی آئی اے کا حج آپریشن بدنظمی کا شکار رہا۔

(جاری ہے)

مسافروں کی مشکلات اور پروازوں میں تاخیر پر سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے 70لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جسے پی آئی اے انتظامیہ نے ادا نہیں کیا۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے سال 2014ء کے حج آپریشن سے قبل جرمانہ ادا کرنے کی شرط عائد کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2014ء کے حج آپریشن کیلئے 130 پروازیں چلائی جائیں گی۔ حج آپریشن کے لئے دو بوئنگ ٹرپل سیون اور دو بوئنگ سیون فور سیون استعمال ہونگے۔

متعلقہ عنوان :