Live Updates

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلیوں کا استعفے دینے کا فیصلہ

پیر 18 اگست 2014 19:06

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلیوں کا استعفے دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی، پنجاب، سندھ ، بلوچستان اسمبلی شاہ محمود قریشی کو اپنے استعفے جمع کروائیں گے.نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سمیت بلوچستان، سندھ، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے تمام اراکین سے استعفے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی شاہ محمود قریشی کو اپنے استعفے جمع کروائیں گے جو تمام استعفے بعد ازاں قومی اسمبلی میں جمع کروائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فی الحال خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ نہیں کیا گیا اتحادیوں سے مشورے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں رہنمائوں نے سول نافرنامی کی تحریک پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات