شہر یار خان دوسری مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے

پیر 18 اگست 2014 19:24

شہر یار خان دوسری مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) شہر یار خان دوسری مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے تھے۔ گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں گورنرننگ بورڈ کے ہونیوالے اجلاس کی صدارت قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمیشن جسٹس (ر) سائر علی خان نے کی اجلاس میں گورننگ بورڈ کے 8 اراکین اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

اس موقعہ پر چیف الیکشن کمشنر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد شہریار خان کو بلامقابلہ پی سی بی چیئرمین منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس کے بعد قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سائر علی خان نے نو منتخب چیئرمین پی سی بی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اور اس وقت انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہریار خان 2003ء سے 2006 تک پہلے ہی پی سی بی کہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے دوسری مرتبہ سابقہ سفارت کار ہیں اور انہوں نے مختلف ملکوں میں کامیابی کے ساتھ سفارتکاری کے امور انجام دیئے اور پاکستان بھارت کے درمیان کرکٹ ڈپلو میس کو متعارف کروایا انکا کریڈٹ ہے۔

اب بھی امید کی جاتی ہے کہ ان کی کاوشوں سے ہمسایہ ملک کے درمیان نہ صرف کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔