Live Updates

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے رابطے کیلئے اپوزیشن کی کمیٹیاں قائم

منگل 19 اگست 2014 12:00

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے رابطے کیلئے اپوزیشن کی کمیٹیاں قائم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) اپوزیشن نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے مذاکرات کیلئے 2 ثالثی کمییاں تشکیل دیدی، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کمیٹیاں تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کریں گی۔ اپوزیشن نے حکومت اور پی ٹی آئی و پی اے ٹی کے درمیان بات چیت کیلئے 2 ثالثی کمیٹیاں تشکیل دیدی، خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ایک کمیٹی تحریک انصاف دوسری عوامی تحریک سے رابطے کرکے تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کریں گی اور آج رات سے اپنا کام شروع کردیں گی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کے مطابق دونوں کمیٹیاں 4، 4ارکان پر مشتمل ہوں گی، غلام احمد بلو، جی جی جمال اور جماعت اسلامی کے اممبر پر مشتمل کمیٹی ہوگی جو پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت کریگی جبکہ عوامی تحریک سے رابطہ کرنیوالی کمیٹی میں آفتاب شیر پاؤ اور حیدر عباس رضوی شامل ہوں گے۔ خورشید شاہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے، انہوں نے عوام کو خوشخبری دی کہ بہت جلد معاملات افہام و تفہیم سے طے کر لئے جائیں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات