بیجنگ: معروف اداکار جیکی چن کا بیٹا منشیات کے کیس میں گرفتار

منگل 19 اگست 2014 12:07

بیجنگ: معروف اداکار جیکی چن کا بیٹا منشیات کے کیس میں گرفتار

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) بیجنگ کی پولیس نے ہالی وڈ اداکار جیکی چن کے بیٹے کو مبینہ طور پر منشیات کے ایک کیس سے تعلق میں گرفتار کر لیا ہے۔ چین میں پولیس نے ہالی وڈ اداکار جیکی چن کے بیٹے کو مبینہ طور پر منشیات کے ایک کیس سے تعلق میں گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جے چی چین کو جو اپنے والد کی طرح ایک اداکار اور گلوکار ہیں گزشتہ ہفتے تائیوان کے پاپ سٹار کائی کو کے ساتھ زیر حراست لیا تھا۔

چی چن پر منشیات استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔ رپورٹ میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی جب چین میں غیر قانونی منشیات کے استعمال کے خلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے اور سرکاری میڈیا کے مطابق رواں سال اس حوالے سے کم از کم نو مشہور شخصیات کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیٹے کی منشیات کیس میں گرفتاری کی خبر جیکی چن کیلئے انتہائی شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ چین کی پولیس نے انھیں پانچ سال قبل انسداد منشیات کا سفیر مقرر کیا تھا۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق جیکی چن نے کئی مرتبہ اپنے بیٹے کو کائی کو سے تعلق ختم کرنے کا کہا تھا۔ بعد ازاں کائی کو نے بھی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں اس بات کا عہد کیا تھا کہ وہ جیکی چن کے بیٹے سے کسی قسم کا راہ ورسم نہیں رکھیں گے۔ جے چی چن امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پیدا ہوئے تھے۔ اپریل 2011ء میں جیکی چن نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی تمام دولت عطیہ کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ''ان کے بیٹے کو اپنی زندگی خود بنانا چاہیے۔ اگر اس کے اندر کچھ صلاحیتیں ہوئیں تو وہ اپنی دولت خود حاصل کر لے گا لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو وہ صرف میری دولت اور پسیے کو صرف ضائع کرے گا''۔ خیال رہے کہ دنیا کے معروف اداکار جیکی چن نے اپنا بچپن انتہائی غربت اور افلاس میں بسر کیا تھا۔ جیکی چن کو یہ عزت اور احترام اتنی آسانی سے نہیں ملا۔ اس کے پیچھے محرومیوں اور مجبوریوں کی ایک طویل داستان ہے۔

متعلقہ عنوان :