نئی ڈرامہ فلم” دی تھیوری آف ایوری تھنگ“ 7نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 19 اگست 2014 12:24

نئی ڈرامہ فلم” دی تھیوری آف ایوری تھنگ“ 7نومبر کو سینما گھروں کی زینت ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء)معروف طبعیات دان کی حقیقی زندگی پر مبنی نئی ڈرامہ فلم” دی تھیوری آف ایوری تھنگ“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جیمز مارش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مشہور برطانوی ماہر طبیعات اسٹیفن ولیم ہاکنگ کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ہم جماعت لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ فلم میں اسٹیفن ولیم کا کردار ایڈی ریڈ میین نے نبھایا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں فیلیسٹی جونز،ایمیلی واٹسن،ڈیوڈ تھیولس اور چارلی کاکس سمیت دیگر شامل ہیں۔ٹم بیون کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 7نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔