ہم امریکہ کو خون میں نہلا دیں گے‘ اسلامک اسٹیٹ کی دھمکی

منگل 19 اگست 2014 12:39

ہم امریکہ کو خون میں نہلا دیں گے‘ اسلامک اسٹیٹ کی دھمکی

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) عراق اور شام میں ایک بڑے علاقے پر قابض سنی شدت پسند گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے ایک ویڈیو پیغام میں امریکی کو دھمکی دی ہے کہ وہ اسے خون میں نہلا دے گا۔۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق اس ویڈیو میں ایک امریکی کا کٹا ہوا سر بھی دکھایا گیا ہے، جب کہ اس گروہ کی دیگر کارروائیوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ میں اس گروہ نے عراق کے شمال اور مغرب میں ایک بڑے علاقے پر قبضہ کیا ہے۔ تاہم اس گروہ کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف سفاکانہ کارروائیوں کے بعد امریکا نے شمالی عراق میں اس گروہ کیخلاف اپنے فضائی حملے شروع کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :